the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی


 روسی میڈیا اور مواصلات کے نگراں ادارے نے ملکی میڈیا کو گستاخانہ خاکے چھاپنے سے باز رہنے کی تاکیدکی ہے۔

نگراں ادارے ’روسکومنیڈزر‘ نے میڈیاکو متنبہ کرتے ہوئے کہاکہ ایسے کسی بھی مواد کی اشاعت ملکی قوانین اور صدیوںسے جاری روایات کی خلاف ورزی ہوگی۔ ادارے نے مزید کہاہے کہ مذہبی بنیاد پر گستاخانہ موادشائع کرنے سے متاثرہ فریق کی توہین ہوتی ہے جس کے نتیجے میںایسے افراد یاگروہوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آسکتا ہے جوفرقہ وارانہ اورمذہبی منافرت کوہوا دینے کا باعث بن سکتا ہے اوریہ روسی قوانین



کے مطابق قابل سزاجرم ہے۔

نگراں ادارے نے مزید کہاہے کہ ایسا کوئی بھی عمل روس کے میڈیا اور انسداد انتہاپسندی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہوگی۔ چنانچہ روس کے نشرو اشاعت کے ادارے ایسے کوئی بھی گستاخانہ مواد شائع کرنے سے سختی سے گریز کریں۔ واضح رہے کہ روس نے چارلی ہیبڈو کے دفاتر پر حملے کی مذمت کی تھی اور روسی وزیر خارجہ نے پیرس میں یونٹی مارچ میں شرکت بھی کی تھی۔ ادھر روس میں مسلمانوں کے سب سے بڑے ادارے مفتی کونسل نے فرانس واقعے کی مذمت کے ساتھ یہ بھی کہاکہ کسی کے جذبات کو برانگیختہ کرنا بھی امن کے لیے یکساںخطرناک ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.